محمد حفیظ سال 2020 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

محمد حفیظ سال 2020 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
کیپشن: محمد حفیظ سال 2020 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

40 سالہ محمد حفیظ سال 2020 میں ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے 8 میچوں میں 153 سےزائد اسٹرائیک ریٹ سے 405 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے سال 2020 میں 4 نصف سینچریاں بنائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بہترین انفرادی اسکور 99 ہے۔ محمد حفیظ نے 35 چوکے اور 19 چھکے لگائے۔ سال 2020 میں 10 میچوں میں 404 رنز کے ساتھ بھارت کے کے ایل راہول دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 10 میچز نے 397 رنز بنائے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔