Get Alerts

ممبئی پولیس کا نائٹ کلب پر چھاپہ ،سوزین خان اور کرکٹر سریش رائنا گرفتار

ممبئی پولیس کا نائٹ کلب پر چھاپہ ،سوزین خان اور کرکٹر سریش رائنا گرفتار
سورس: File photo

ممبئی، پولیس نے نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران اداکار ہریتک روشن  کی سابق اہلیہ سوزین  خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 35 لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔ 

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی کے پوش علاقے میں چھاپہ مارا ۔ پولیس ٹیم نے نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران جن لوگوں کو گرفتار کیا ان میں شہر کی کئی ممتازشخصیات شامل تھیں ۔ گرفتار ہونے والوں میں بھارتی اداکار ہریتک روشن کی سابق اہلیہ اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا بھی  شامل تھے ۔ پولیس نے خواتین کو تنبیہ کرکے گھر جانے دیا جبکہ مردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ 

واضع رہے کہ سوزین خان اور ہریتک روشن کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔ جبکہ سریش رائنا نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔