Get Alerts

کرکٹر اور باکسر کی ملاقات

کرکٹر اور باکسر کی ملاقات
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان سے معروف باکسر عامر خان نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح وبہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

باکسر عامر خان نے وزیراعظم سے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کے منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ان کے جذبے کی تعریف کی ۔ 

واضع رہے کہ عامر خان کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ برطانیہ میں مقیم ہیں لیکن گاہے بگاہے پاکستان آتے  رہتے ہیں ۔ باکسر عامر خان پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کئی منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔ 

ٹیگز: