کراچی، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

کراچی، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی
کیپشن: کراچی، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

کراچی: صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عمارت بھی گر گئی۔ واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی میں صباء سنیما کے قریب ایک فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ابتدائی طور پر 8 افراد کے جاں بحق اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں تاہم ملبے میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صوبائی وزیر برائے محنت سعید غنی نے تمام زخمی افراد کو بہترین علاج اور جاں بحق افراد کی تدفین کے انتظامات کرنے کے احکامات متعلقہ اداروں کو کر دیئے۔

ڈی ایس پی معین الدین نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج کی فیکڑی ہے جبکہ اس کے مالک کینیڈا میں مقیم ہیں۔ فیکٹری میں سات افراد کام کر رہے تھے اور بوائلر کے پھٹنے سے اطراف کی فیکڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔