کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ، 310 نئے کیس سامنے آگئے

کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ، 310 نئے کیس سامنے آگئے

اسلام آباد :  ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 46 ہزار 991 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 310 میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مزید 10 افراد جاں سے گذر گئے ہیں  جبکہ  645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر ویکسی نیشن مکمل کرانا ہی بہترین دفاع ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

کورونا وائرس کےخلاف احتیاطی تدابیر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔