شاداب خان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار 

شاداب خان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بی بی ایل میں معاہدے کیلئے معاملات آخری مراحل میں ہیں جنہیں حتمی شکل ملتے ہی لیگ سپنر آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے اور لیگ کے اختتام تک دستیاب ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ شاداب خان نے 4 برس قبل بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی جبکہ اب ان کے برسبین ہیٹ کےساتھ ہی معاملات طے پا رہے ہیں، شاداب بی بی ایل کے اختتام تک دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف، فاسٹ باؤلر محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون کے بھی بی بی ایل ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں۔