عمران خان نے ایک بار پھر پنجاب کو آئینی بحران میں دھکیل دیا: حمزہ شہباز

عمران خان نے ایک بار پھر پنجاب کو آئینی بحران میں دھکیل دیا: حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں سیاسی گہما گہمی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا گورنر ہاو¿س کے گھیراو¿ کا اعلان قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءحمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دھونس، دھمکی اور سینہ زوری کا آئینی اور قانونی حدود کے اندر جواب دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں