بنوں آپریشن میں زخمی جوان شہید 

بنوں آپریشن میں زخمی جوان شہید 
سورس: File

راولپنڈی : سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہادت کے رتبے پر فائز، سی ایم ایچ راولپنڈی  میں زیر علاج تھے   ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔

 جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 29 سالہ سپاہی حلیم خان ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ کے رہائشی تھے، ان کے 3 بچے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں