Get Alerts

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا 

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا جس میں مستقبل کے لائحہ عملے کے حوالے سے غور و فکر کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر(این ایچ پی سی) میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی نجم سیٹھی کریں گے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا جائے گا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم، ڈومیسٹک کرکٹ سلیکشن کمیٹی سمیت کئی امور پر بات چیت ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کرکٹ سے متعلق اہم امور پر غور و فکر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

ٹیگز: