زیرِ تعمیر تھانے پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5مزدور جاں بحق، 1زخمی

زیرِ تعمیر تھانے پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5مزدور جاں بحق، 1زخمی
سورس: file

وانا: جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افرادنے گزشتہ روز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔


جنوبی وزیرستان کی پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے جزاغونڈے میں ایک زیرِ تعمیر تھانے میں پیش آیا۔  واقعے کے بعد ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔ 

پولیس کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا میں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کا تعلق دہشت گردی سے ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، فی الحال واضح نہیں۔ 

 
خیال رہے کہ اس سے قبل تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں