4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا،ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے:مہربانو قریشی

4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا،ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے:مہربانو قریشی

اسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی  بیٹی  مہر بانو قریشی کاکہنا ہےکہ  4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا،ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔


مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا،ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہمیں انصاف ملا۔ ہم لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں گئے ہیں تاکہ انتخابات میں حصّہ لینے دیا جائے۔


مہر بانو قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج ضمانت ملی ہے، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور جس بات کی ہمیں امید تھی وہی ہوا ہے، آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائی کورٹ سے مل جاتی۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 125 قید تنہائی میں گزارے ہیں، ہم نے ان مشکل حالات میں سب کا سامنا کیا ہے۔


 ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواران کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے جو کاغذات نامزدگی وصول کر لے اس سے چھین لیے جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں