پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیاگیا

پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیاگیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لےلیاگیا ہے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا۔

گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر کو فیصلے کرنے کا حکم دیا تھا۔