Get Alerts

پنجاب میں دریائے سندھ کے بیڈ سے 32 ٹن سونے کے ذخائر دریافت

پنجاب میں دریائے سندھ کے بیڈ سے 32 ٹن سونے کے ذخائر دریافت

لاہور:پنجاب میں تاریخی دریافت سامنے آئی ہے، جہاں دریائے سندھ کے بیڈ میں تحقیق کے دوران تقریباً 32 ٹن سونے کے ذخائر ملے ہیں۔

جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، علاقے میں پلاسر گولڈ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔تحقیقات غازی تا اٹک خورد کے علاقوں میں کی گئی، اور سونے کی تلاش کے لیے نو بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے سونے کی تلاش اور استخراج کے لیے کنسلٹنسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ دریافت نہ صرف صوبے کے معدنی وسائل میں اضافہ کرے گی بلکہ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

ٹیگز: