لاہور:پاکستان کے مشہور قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی پیاگھر سدھار گئی۔ شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی.
شادی کی تقریبات کے دوران قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی دلکش آواز میں قوالیاں پیش کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تقریب میں شریک مہمانوں اور مداحوں نے بیٹی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔