دبئی میں ملازمین کو خوش رکھنے کے لیے سی ای او نے بلی رکھ لی

دبئی میں ملازمین کو خوش رکھنے کے لیے سی ای او نے بلی رکھ لی

دبئی :دبئی کی گلیوں میں آوارہ پھرنے والی بلی بڑے بین الاقوامی دفتر میں ملازمین کو خوش آمدید کہتی دکھائی دے گی ۔ہو ا کچھ یو ں کہ دبئی میں بڑی کمپنی کے دفتر کی سی ای او کا کہناہے کہ اسے یہ بلی زخمی حالت میں ملی تھی ۔اس کے بعد وہ اسے گھر لے گئی ،اس کا علاج کروایا ۔اب یہ بلی میرے ساتھ ہی رہتی ہے ۔ سی ای او کا کہناہے کہ چونکہ بلی اس کے بغیر نہیں رہتی تو میں اس کو اپنے ساتھ ہی لے آتی ہوں ۔
دفتر کے سارے ملازمین کو خوش آمدید کہنااور آتے جاتے افراد کو دیکھتے رہنابلی کا بہترین مشغلہ ہے ۔ جبکہ ملازمین بھی اس کے آنے سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
بلی کی عمر تین سال ہے ۔ ملازمین کا کہناہے کہ یہ بلی سارا دن ان کے دفتر میں پھرتی رہتی ہے ۔کام کرتے ہوئے آکر ہمارے پاس کھڑے ہونا پاﺅں سے لپٹنا ،اس سے ایک عجیب احساس ہوتا ہے ۔
سی ای او کا کہناہے کہ ملازمین فارغ ہوں تو اس بلی کے ساتھ مستی کرنا نہیں بھولتے ۔بلی واقعی سب سے مانوس ہو گئی ہے ۔بلی کے آنے سے دفتر کے ماحول میں بہتری آئی ہے ۔