دہشتگردی بھارت کی ایل او سی خلاف ورزیاں جاری، ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

دہشتگردی بھارت کی ایل او سی خلاف ورزیاں جاری، ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
کیپشن: foreign office pakistan loc firing دفتر خارجہ پاکستان بھارت ایل او سی

اسلام آباد:دہشتگرد بھارت باز نہ آیا ، سیز فائر معاہدے کی دھڑلے سے خلاف ورزیاں جاری ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی ، پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد بھارت باز نہ آیا ، سیز فائر معاہدے کی دھڑلے سے خلاف ورزیاں جاری ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔

بھارت نے سرحدی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا ، 2018 میں 391 سے زائد بار فائرنگ کی۔

بھارتی فائرنگ سے 22 فروری کو ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر میں مزدور شہید ہوا جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ۔

پاکستان کا ایک بار پھر بھارت سے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے 16معصوم شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے ، بھارت نے سال 2017 میں 1970 سیز فائر خلاف ورزیاں کیں۔