دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولروہاب ریاض نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں دبئی سے مبارک باد بجھوائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے موقع پر آپ کو بہت ساری مسکراہٹیں اور دعائیں بھیج رہاہوں ہمیشہ خوش رہیں،خواہش تھی کہ اس موقع پر آپ کے ساتھ ہوتا۔
Sending you lots of smiles and prayers for every moment of your special day! Have a wonderful time and a very happy birthday jaan, wish I was with you ❤️ pic.twitter.com/3VdpHqlAFe
— Wahab Riaz (@WahabViki) February 22, 2018
واضح رہے وہاب ریاض پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی سے اپنی کارکردگی کے لوہا منوائیں گے ،جس کا پہلا مظاہرہ ا?ج اس ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطان کے سامنے نظر آئے گا۔