پشتو اسٹیج کی معروف اداکارہ کا وحشیانہ قتل

پشتو اسٹیج کی معروف اداکارہ کا وحشیانہ قتل
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ۔۔۔ پشتو ورلڈ ۔۔

مردان : خیبر پختونخواہ کی معروف ترین اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے  ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برامد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت ترین اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دو ماہ کے نومولو د کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں ۔ ان کے اندھے قتل پر مقامی فنکاروں نے گہر ے رنج اور دکھ کااظہار کیا ہے ۔

اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی  مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے کے دوران اداکارہ کی والدہ نے گلالئی کا نام لبنیٰ درج کروایا ہے ۔ 

واضح رہے قتل کے بعد سے گلالئی کا شوہر بھی روپوش ہو گیا ہے۔جس کے بعد اس کی تلاش بھی جاری ہے ۔