Get Alerts

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کو نیب نوٹسز جاری

 خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کو نیب نوٹسز جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

پشاور:نیب نے اختیارات کے ناجائزالزام میں  خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی  پر اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے ، نیب کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری امجد خان اور ہائیر ایجوکیشن چیئرمین عطا الرحمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے مشتاق غنی اور امجد خان کو 26 فروری کو طلب کیا ہے۔

حکام ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق کیسز میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے، نیب خیبر پخونخوا نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

 

ٹیگز: