وزیراعظم عمران خان کل روس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کل روس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کل روس کے دو روزہ  اہم دورے پر  روانہ ہوں گے ، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے  ہمراہ ہو گا۔ 


تفصیلات  کے مطابق عمران خان کل  23 فروری کی شام روس کے دارالحکومت  ماسکو پہنچیں گے،روسی نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے  جس کے بعد ماسکو میں وزیراعظم کو   گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

دورے کے دوران  وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کو  روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ترین ملاقات کریں گے جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا  جبکہ عمران خان سے روس کے نائب وزیراعظم بھی ملاقات کریں گے۔

 علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی دورے کے شیڈول  میں شامل ہے۔

وزیراعظم  ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں