آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس سے ملاقات 

آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس سے ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین  چیف آف ڈیفنس جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی۔ملاقات میں  دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف سےآسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزنے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی،اورفوجی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔

 آرمی چیف نے کہا پاکستان آسڑیلیاکیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔دونوں جانب سےدفاعی تعاون کو مزیدوسعت دینےکےعزم کااعادہ کیا گیا ۔

  آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزنے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کوسراہا ۔ جنرل کیمبل نےافغانستان کی صورتحال اورعلاقائی استحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔ 

مصنف کے بارے میں