’سگنل‘ کا یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

’سگنل‘ کا یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا:’سگنل‘  نے یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔   پیغام رساں ایپلی کیشن سگنل آئندہ چند ہفتوں میں یوزر نیم فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ بیٹا ورژن میں زیر آزمائش فیچر صارفین کو فون نمبر دیئے بغیر دیگر افراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دے سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پروفائل کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنے لئے کوئی یوزر نیم بنا سکیں گے، منفرد یوزر نیم بنانے کے بعد صارف ایک کیو آر کوڈ اور لنک بھی بنا سکیں جس سے دیگر لوگ ایپ میں صارف کے یوزر نیم پر پہنچ سکیں گے۔

صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کبھی بھی اپنا یوزر نیم بدل سکیں لیکن ایسی صورت میں کوئی دوسرا صارف بدلا گیا یوزر نیم اپنے استعمال میں لا سکے گا۔

مصنف کے بارے میں