سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن  جاری

سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن  جاری

اسلام آباد :سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن  جاری کردیاگیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔ 


الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کوخواتین کی مخصوص نشستیں 20اوراقلیتوں کی 6نشستیں الاٹ کی گئیں۔


 نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔


پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی 36 خواتین، پیپلزپارٹی کی 3، ق لیگ کی 2 اور آئی پی پی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

مصنف کے بارے میں