کابل : افغان میڈیا کے مطابق، افغانستان کے صوبوں پکتیکا اور ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں متعدد دہشت گردی کے ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
پکتیکا کے علاقے برمل میں جیٹ طیاروں نے مرغا بازار کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، جبکہ ضلع ارگون میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ننگر ہار کے مختلف علاقوں، بشمول ضلع خوگیانی، خیلو، غنی خیل اور بحسود میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔
حملوں کے بعد ہونے والے شدید دھماکوں نے پورے علاقے کو گونج اٹھا دیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے کا موقع نہیں مل سکا۔ افغان میڈیا کے مطابق، فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم افغان حکام نے ابھی تک ان کی تصدیق نہیں کی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے سوشل میڈیا گروپوں میں ان حملوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ فضائی حملے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔