کیف : یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر کامیاب حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، روسی میزائل پلانٹ کو یوکرینی ساختہ فلیمنگو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جہاں شارٹ رینج بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے ہیں۔
یوکرینی حکام نے مزید بتایا کہ انہوں نے روس کے علاقے سمارا میں واقع گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ روس کے مقامی صحت کے وزیر سرگئی بیگن نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ حملہ یوکرین کی جاری فوجی کارروائیوں کا حصہ نظر آتا ہے، جس میں روسی فوجی اور صنعتی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔