Get Alerts

پاک فضائیہ کی افغانستان میں بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے ،طارق فضل چودھری

پاک فضائیہ کی افغانستان میں بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے ،طارق فضل چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاک فضائیہ کی افغانستان میں بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا، اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ یہ سرزمین کمزور نہیں ہے، یہ شہداء کے خون سے مضبوط ہوئی ہے۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دراصل اُن معصوم جانوں کا بدلہ ہے جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، بلکہ یہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب تھا جس نے اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کیا، اور ہر اُس بچے کے خوابوں کا دفاع تھا جو ایک محفوظ پاکستان چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی کرے گا، وہ یاد رکھے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن اپنی سرزمین، عوام اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان کے ہر انچ کی حفاظت کی جائے گی، اور ریاست پر اٹھنے والی ہر میلی نظر کو مٹا دیا جائے گا۔

طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ یہ وطن ہماری پہچان ہے، ہماری غیرت ہے اور ہمارا ایمان ہے۔ پاکستان پہلے بھی تھا، پاکستان آج بھی ہے، اور ہمیشہ رہے گا۔

ٹیگز: