Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سُپر 8 مرحلے میں سری لنکا کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت ،ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سُپر 8 مرحلے میں سری لنکا کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت ،ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

پالیکلے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم سری لنکا نے ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے لیے انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاکہ ہدف کا تعاقب کیا جا سکے۔

دوسری جانب، سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز بارش سے متاثر رہا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول پہلا میچ مسلسل بارش کے باعث شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ امپائرز نے گراؤنڈ کی صورتحال کو کھیل کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا ہے۔

آج کے میچ میں انگلینڈ کی کوشش ہوگی کہ ایک بڑا ٹوٹل سیٹ کرے، جبکہ سری لنکا کی نظریں جلد وکٹیں حاصل کرنے پر جمی ہیں۔

ٹیگز: