Get Alerts

افغان عوامی تحریک کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی حمایت، طالبان رجیم پر کڑی تنقید

افغان عوامی تحریک کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی حمایت، طالبان رجیم پر کڑی تنقید

کابل / اسلام آباد: افغانستان کی عوامی تحریک اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے اہم رکن فضل احمد مناوی نے اس حوالے  کہا کہ  شکر ہے کہ افغان طالبان ختم  ہو رہے ہیںے ظلم کا مٹنا ایک عظیم نعمت ہے"۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ان کی تحریک ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرے گی جو افغانستان اور اس کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہو۔واضح رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کی حدود سے ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں افغانستان میں دہشت گردوں کے 7 اہم ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ اس تناظر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے پیغام دیا ہے کہ وہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین اور پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

افغان عوام کے حلقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کو خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: