نیو زی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی

نیو زی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی

ولنگٹن : نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست دے دی 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 105 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا ۔ کیوی ٹیم کو پہلا نقصان 3 رنز پر اٹھانا پڑ اجبکہ دوسری وکٹ 16 رنز کے مجموعی سکو پر گری تاہم اس کے بعد کیوی ٹیم سنبھل کر کھیلی  اور اسکی تیسری وکٹ 36 پر گری۔

 پاکستان کی طرف سے رومان رئیس نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انہوں نے اپنے پہلے اور اننگ کے دوسرے اوور میں مارٹن گپٹل کو صرف 2 رنز پر گھر بھیج دیا جبکہ اگلے ہی اوور میں انہوں نے فلپس کو 3 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔ میچ کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان نے ایسی پھرکی گھمائی کہ بروس 26 رنز بنا کر باؤنڈری کے پاس کیچ آؤٹ ہوگئے۔'تاہم اس کے بعد جی منرو  کھل کر کھیلے اور انہوں نے  49سکو ر کیے جبکہ ٹیلر نے 22 رنز بنائے ۔

اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے پہلا ٹی ٹونٹی میچ جاری۔جس میں پاکستان نے19.4اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی طرف اوپننگ کرنے والے بلے باز فخر زمان 4 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر اور عمر امین 7 گیندوں پر بنا کھاتہ کھولے سیتھ رانس کی گیند پر دونوں انارو کیچن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ محمد نواز 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔حارث سہیل 10 گیندوں پر 9 رنز بنا کر انارو کیچن کی گیند پر ٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی اچھی کارکردگی نا دکھا سکے اور 14 گیند پر صرف 9 رنز بنا کر سینٹنر کی گیندپر گرین فلپس کے ہاتھوں سٹمپ آئوٹ ہو ئے۔ شاداب خان پہلی ہی گیند پر اسی اوور میں سینٹر کی گیند پرکیوی کیپر گرین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔فہیم اشرف 14گیندوں پر 7رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر ٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ حسن علی صرف 12 گیند وں پر 23 رنز بنا کر سیتھ رانس کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔


محمد عامر بھی 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بناکر سیتھ رانس کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم بنا کر آوٹ ہوئے