سانحہ ساہیوال کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے آج رپورٹ دینے سے معذرت کر لی

سانحہ ساہیوال کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے آج رپورٹ دینے سے معذرت کر لی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور : سانحہ ساہیوال کیلئےبنائی گئی جے آئی ٹی کو رپورٹ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہو گئی ۔

تفصیلاے کے مطابق سانحہ ساہیوال کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو آج شام 5 بجے تک کا ٹائم دیا گیا تھا کہ وہ اپنی انکوائری مکمل کر کے وزیراعلیٰ کو دے لیکن جے آئی ٹی نے آج رپورٹ دینے سے معذرت کر لی ۔جے آئی ٹی سربراہ اعجازشاہ کہتےہیں ابھی کسی نتیجہ پرنہیں پہنچ سکے ۔جب تک تمام لیبارٹری رپورٹس  اور تمام بیانات ریکارڈ نہیں ہوتےرپورٹ دینا ممکن نہیں ۔ویسے بھی اتنے بڑے واقعے پر 3 دن یا 2 دن میں رپورٹ نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ کا جے آئی ٹی سربراہ اعجاز شاہ سے رابطہ  کیا اور سخت برہمی کا اظہار  بھی کیا ۔ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ نے معاملہ  حساس  نوعیت کا قرار دیکر جے آئی ٹی سربراہ کو  میڈیا پر بیان بازی سے بھی روک دیا۔ اب ،جے آئی ٹی کو مزید مہلت ملے گی یا جوڈیشل انکوائری ہوگی۔فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انصاف کی راہ میں تاخیر نہیں چاہتے، تحقیقاتی ٹیم 72 گھنٹے میں سانحہ کی تہہ تک پہنچ سکتی ہے اور شام 5 بجے اجلاس بلا لیا ہے، حتمی رپورٹ کا خود جائزہ لوں گا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔