دوسرا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم صرف 203 رنز پر ڈھیر

دوسرا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم صرف 203 رنز پر ڈھیر
کیپشن: Photo: Cricinfo

ڈربن : دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، عثمان شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی جبکہ عماد وسیم کی جگہ حسن طلعت کھیل رہے ہیں ۔ حسین طلعت کا یہ ڈیبیو میچ ہے ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور سرفراز احمد کے علاوہ کو بلے باز خاص کاکردگی نہ دکھا سکا اور پوری صرف 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

پاکستان کیجانب سے اوپننگ کرنے امام الحق اور فخر زمان آئے ،پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جو وکٹ پر پہلے سے موجود فخر زمان کا ساتھ دینے کیلئے آئے دونوں صرف 21 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ۔بابر اعظم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔تیسرے آؤٹ ہونے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے صرف 9 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جنہوں نے 26 رنز بنائے اور اولیور کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جنہوں نے 18 رنز اسکور کیے اور شمسی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔بعد میں آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی صرف 2 رنز بنا پائے اور شعیب ملک کا ساتھ چھوڑ گئے ۔انہیں بھی شمسی نے آؤٹ کیا ۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک خود تھے جو 21 رنز بنا کر فلیکوایو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد اور حسن علی کے درمیان 90 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ،حسن علی نے میدان کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلے اور ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کیا ۔ کپتان سرفراز احمد نے ذمہ داری کیساتھ بلے بازی کی 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔دونوں کے درمیان 90 رنز کی ہونے والی پارٹنر شب پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف 9 ویں کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔

202 رنز پر سرفراز احمد آؤٹ ہوئے اور ساتھ ہی حسن علی بھی آؤٹ ہو گئے ۔پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیدیا ۔

5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔اس سے قبل ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔گرین شرٹس نے 6 میچز میں سے 4 میں فتح سمیٹی جبکہ 2 میں ناکامی ہوا۔