جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خلیل اور اس کی فیملی بے گناہ قرار

جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خلیل اور اس کی فیملی بے گناہ قرار
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس کے بعد وزیر قانون راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیل اور اسکے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی کو ٹھہرا دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایس ایس پی آپریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔


 

وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ ذیشان سے متعلق مزید تحقیقات اور تفتیش کی جائے گی ،ان کا کہنا تھا وعدے کے مطابق تیز ترین اور شفا ف تحقیقات کی گئیں ہیں ،72گھنٹوں میں کسی کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ،ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی  اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کے 5اہلکاروں کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چالان بھجوایا جا ئیگا ،میڈیا کو ان کیمرہ بریفنگ بھی دی جائے گی اور مکمل صورتحال سے آگاہ کیا جائیگا  ۔

 ابتدائی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ  خلیل اور اس کے خاندان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ذیشان کا معاملہ تھوڑا مشکوک ہے جس کیلئے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔