شہباز شریف نے نیب کو 75 لاکھ ڈالر دیئے ، شیخ رشید کا دعویٰ

شہباز شریف نے نیب کو 75 لاکھ ڈالر دیئے ، شیخ رشید کا دعویٰ
سورس: سکرین شارٹ

 وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیا براڈشیٹ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ جسٹس ملک قیوم کو لگادیا جائے ۔ اگر ن لیگ اس بات کا انتظار کررہی ہے تو جان لیں ایسا نہیں ہوگا ۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں براڈشیٹ کا معاملہ پانامہ ٹو بننے جارہا ہے ۔ اصل مسئلہ براڈشیٹ ہے اور یہ معاملہ اپوزیشن کو گھیرے میں لے لے گا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی 85 ملین سے  100 ملین کی جائیدادیں براڈشیٹ میں آسکتی ہیں ۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف نے سال 2000 میں نیب کو 75 لاکھ ڈالر دیئے تھے ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ میں عظمت سعید کو نہ لگائیں تو  کیا جسٹس ملک قیوم کو لگادیں ۔ انہوں نے کہا کہعظمت سعید نے پاناما جے آئی ٹی کی والیم 10 پڑھی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر مریم نواز کو عظمت سعید کے بجائے ملک قیوم کا انتظار ہے تو جان لیں کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلے پڑھوا لیں کہ شیخ عظمت سعید ماضی میں نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں یا نہیں؟