پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور 

Former First Lady Melania Trump made clear that she is ready for a break

فلو ریڈا :سابق امریکی صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سے دور ہوتے ہی میلانیاٹرمپ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلے بڑھا لیے ۔

تفصیلات کے مطابق میلا نیا اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں ٹرمپ سے ہاتھ چھڑاتے نظر آتی رہی ہیں لیکن اس دفعہ ٹرمپ کا عہدہ صدارت ختم ہونے کے بعد فلوریڈا پہنچتے ہی میلانیا ٹرمپ سے آگے نکل گئیں ،انہوں نے ٹرمپ کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایک ساتھ چلنا تو دور کی بات میلانیا نے ٹرمپ کے ساتھ تصویر کھنچوا نا بھی مناسب نہ سمجھا ۔

فلوریڈا پہنچتے ہی میلانیا ٹرمپ سے آگے نکل گئیں ،ٹرمپ کیساتھ تصویر کھنچوانا بھی گوارا نہ کیا ،ٹرمپ اور میلانیا میں  جلد علیحدگی کی خبریں پہلی بھی سامنے آتے رہیں اب، پھر آپس میں تلخی میڈیا کی سرخی بن گئی ہے،دوسری طرف ٹرمپ عہدہ صدارت ختم ہونے کے بعد اپنا زیادہ تر وقت گالف کھیلنے میں گزارتے ہیں ۔