Get Alerts

ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی
سورس: File photo

راولپنڈی ، ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی ۔ پنڈی کی شاہ خالد کالونی میں ٹک ٹاک بناتا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی علاقے شاہ خالد کالونی میں ریلوے ٹریک کے قریب نوجوان ٹک ٹاک بنا رہا تھا اسی اثناء میں ٹرین آگئی جس کا اس کو پتہ نہ چل سکا۔ ٹک ٹاکر ٹرین سے ٹکرانے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ 

نوجوان کی ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاکت کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے ۔ جس پر  صارفین  نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 

ٹیگز: