نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں


ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ  پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں، جس کی اطلاع انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر   اپنے مداحوں کو  ماں بننے کی خبر دی ، انہوں نےسروگیسی کے ذریعے ماں بننے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونز  کے ہاں  سروگیٹ بچے کی پیدائش ہو ئی ہے اور دونوں نے ہی خوشی سے اس  اُسے خوش آمدید کہا۔

  
پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں بچے کی آمد کے اطلاع کیساتھ درخواست کی کہ  ہم اس خوشی کے موقع پر تنہائی اور پرائویسی چاہتے ہیں تاکہ اپنی فیملی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

دوسری جانب مداح یہ جاننے کیلئے بھی بے تاب تھے کہ اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی یا وہ بیٹی کی ماں بنی ہیں، اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پریانکا چوپڑا کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔