انارکلی دھماکے میں گرفتار تینوں افراد سے متعلق اہم پیش رفت 

First Post, Neo News, Lahore Incident, Lahore Anarkali

لاہور:انارکلی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیر حراست مشتبہ افراد کا اس پورے کیس میں کوئی کردار سامنے نہیں آیا ۔

ذرائع کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے انارکلی دھماکے میں کاروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے جن افراد کی نشاندہی کی گئی وہ تینوں افراد مزور تھے ۔


سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم ،عمران اور بگا تھانے کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہیں ،ان تینوں افراد کو گزشتہ روز انارکلی دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرگتار کیا گیا لیکن جب کلوز سرکٹ کیمرے سے تحقیقات کی گئی تھیں تو معلوم ہو ا کہ تینوں افراد کا اس دھماکے میں کوئی کردار نہ تھا ۔