ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نے اہم پارٹی ممبر کی رکنیت ختم کر دی 

PTI, Ahmad Jawad

اسلام آباد:پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزام تراشی پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی نظم و احتساب نے پارٹی رکنیت ختم کردی۔

ذرائع کے مطابق احمد جواد کو 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز دیے گئے تھے، انہوں نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔

قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب پر بنیادی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنایا گیا۔