حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری

 حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری

ریاض : سعودی حکومت نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی  کیلئے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا۔


عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت  کی جانب سے جاری کردہ  شیڈول کے مطابق عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جبکہ آخری پرواز کے لئے  22جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز 2جولائی کو  روانہ ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو  پاکستان پہنچے گی ،سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈفلائٹس آپریٹرز کو   سعودی قوانین کی پاسداری  کی سختی سےہدایت کی ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے  مطابق رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔