رمضان المبارک: پہلا روزہ کب ہو گا؟ تاریخ آگئی

رمضان المبارک: پہلا روزہ کب ہو گا؟ تاریخ آگئی
سورس: file

لاہور :  پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا، اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔ 

مصنف کے بارے میں