سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ

سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ

کراچی :سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے مطابق سونو کنواں نمبر 9 میں  کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل سونو ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے، لیکٹریکل سبمرسیبل پمپ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں بہتری آئی۔

مصنف کے بارے میں