Get Alerts

مریم نواز نے پنجاب میں پہلی گرین پولیسنگ الیکٹرک گاڑی کا افتتاح کیا

مریم نواز نے پنجاب میں پہلی گرین پولیسنگ الیکٹرک گاڑی کا افتتاح کیا

لاہور :لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت پیٹرولنگ کے لیے پہلی مرتبہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ گاڑی لاہور میں ٹریفک اور پیٹرولنگ کے فرائض انجام دے گی اور فی چارج تقریباً 410 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور گرین پولیسنگ یونٹ کے کام اور الیکٹرک وہیکل کے جدید فیچرز پر بریفنگ حاصل کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑی تقریباً 30 منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے اور اس میں پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور اسپیڈ ڈیٹیکشن آلات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی بچت اور آپریشنل لاگت میں کمی ہوگی، جبکہ زیرو کاربن اخراج ممکن بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے گرین پولیسنگ یونٹ کو دیگر اضلاع میں مرحلہ وار شروع کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی دی۔

یہ اقدام نہ صرف صاف ستھری فضا کو فروغ دے گا بلکہ پنجاب میں گڈ گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مثال بھی قائم کرے گا۔

ٹیگز: