Get Alerts

نوجوان ہمارا مستقبل، لیپ ٹاپ سکیم ہونہار طلبہ کے لیے اہم اقدام:خواجہ آصف

 نوجوان ہمارا مستقبل، لیپ ٹاپ سکیم ہونہار طلبہ کے لیے اہم اقدام:خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل ہیں اور ان کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کو ہونہار طلبہ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس پروگرام کے نتائج آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طلبہ لیپ ٹاپ کی مدد سے تعلیم کے نئے مواقع حاصل کر کے دنیا کے ہر کونے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کی تعلیم و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: