Get Alerts

غزہ میں جنگ ختم ہونے کے قریب، امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں بڑھا رہا ہے:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

غزہ میں جنگ ختم ہونے کے قریب، امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں بڑھا رہا ہے:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

ڈیووس:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ   غزہ میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، اور اگر حماس ہتھیار نہیں پھینکتی تو اسے تباہ کیا جائے گا۔ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج سمجھی جاتی ہے۔

امریکی صدر نے ڈیووس میں "غزہ بورڈ آف پیس" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں روکیں اور بہت سے ناممکن کام انجام دیے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے کروڑوں زندگیاں بچائیں۔

صدر نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سرگرم ہے اور ایران سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ مزید برآں، غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کے لیے کئی ممالک کی دلچسپی ہے اور انہوں نے بورڈ میں شامل تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: