کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے حالیہ واقعے سے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ میئر نے کہا کہ "اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
میئر کراچی نے متاثرہ خاندان کے کاروبار کی بحالی کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ دوبارہ اپنے روزگار کی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کی مالی اور انتظامی مدد فوری طور پر فراہم کی جائے۔