Get Alerts

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ

لاہور ،اسلام آباد:مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش اور سرد ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے، جس سے روزمرہ معمولات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگز: