امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کر دی
کیپشن: Image Source: File Photo

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کر دی . 

تفصیلات کے مطابق ، وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اچھے تعلقات ہیں ، مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ افغانستان دس دن میں حل کر سکتا ہوں لیکن لاکھوں جانیں کا ضیاع ہو جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، کچھ عرصہ بعد پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا ۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں، ہم افغانستان میں قتل عام نہیں چاہتے، پاکستان خطےکااہم ترین ملک ہے جو افغانستان لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ پاکستان کےساتھ مل کر افغانستان سےفوجی انخلاپرکام جاری ہے۔انہوں  نے کہا کہ مجھے اگر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاؤں گا، مسئلہ کشمیرپرنریندرمودی سےبھی بات کروں گا۔

 امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان کی بات سےسوفیصداتفاق کرتاہوں، افغانستان اورکشمیرکامسئلہ حل ہوگاتوپورےخطےمیں خوشحالی ہوگی،وزیراعظم عمران خان سےفوجی معاملات، انسداد دہشتگردی اورٹریڈپربات ہوگی۔

امریکی صدرنے کہا کہ افغانستان کےمعاملےپرپاکستان کےپاس وہ پاورہےجودیگرممالک کےپاس نہیں،پاکستان ماضی میں بہت بہترکرداراداکرسکتاتھا۔ماضی کےامریکی صدورپاکستان کوسمجھ نہیں پائے،پاکستان کی امداداس لیےبندکی تھی کہ وہ امریکاکی مددنہیں کررہاتھا،پاکستان کی امدادبحال ہوسکتی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈرہے، پاکستان اور امریکا میں نئے لیڈر ز جس کی وجہ سے کچھ نیا ہو گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میں ایک مقبول لیڈر ہیں۔ 

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کےبعدامریکااورپاکستان دہشتگردی کےخلاف پارٹنررہے،افغان جنگ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں، افغان مسئلےکاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔افغان مسئلےکامذاکرات سےہی حل ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم افغان امن معاہدےکےقریب پہنچ چکےہیں،دہشتگردی سے پاکستانی معیشت کو150ارب ڈالرز کا نقصان ہوا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان سےزیادہ کسی نےقربانی نہیں دی۔ پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں70ہزارجانوں کی قربانی دی۔

 

عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت سےبات چیت کےلیےطالبان پرزوردیں گے، افغان مسئلےکےحل کےلیےصدرٹرمپ کاکردارقابل تعریف ہے،دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف امورپرمکمل ہم آہنگی ہے،افغانستان میں امن واستحکام سب سےزیادہ پاکستان کےمفادمیں ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ہماراکردارطالبان اورافغان حکومت کومذاکرات کی میزپرلاناہے،پاکستان کی فوجی قیادت بھی میرےساتھ ہے۔