کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 6لاکھ 19ہزار 467ہو گئیں

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 6لاکھ 19ہزار 467ہو گئیں

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6لاکھ 19ہزار 467اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 50لاکھ 93ہزار 712افراد متاثر ہوئے جبکہ  89لاکھ 6ہزار 690مریض شفایاب ہوئے  ۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40لاکھ 28ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 953تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 21لاکھ 66ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 81ہزار 597اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94ہزارسے زائد ہے اور 28ہزار 770افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں کورونا سے 7لاکھ 83ہزار 328افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12ہزار 580ہو گئی ۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3لاکھ 811ہزار 798 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار 579ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 62ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 56ہزار 255 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 40ہزار 400افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 34ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8ہزار 677جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 424ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45ہزار 422ہو گئی  جبکہ 2لاکھ 95ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78ہزار 827ہوگئی   اور 14ہزار 634متاثر ہیں۔