عابد شیر علی اور فیملی میں تکرار، ریسٹورنٹ انتظامیہ کا مؤقف بھی آگیا

عابد شیر علی اور فیملی میں تکرار، ریسٹورنٹ انتظامیہ کا مؤقف بھی آگیا

لندن:مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی لندن کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے تکرار کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے، تاہم اب واقعے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے ۔
 لیگی رہنماعابد شیر علی نے واقعے سے متعلق اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے کہ وہاں موجود ایک فیملی نے اچانک ان پر نامناسب جملوں    کا استعمال شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیملی نے عابد شیر علی کو لوٹی دولت سے کھانا کھانے کا طعنہ دیا جس پر دونوں میں شدید تکرار شروع ہو گئی۔
دوسری جانب مخالف فیملی کے مطابق لیگی رہنما کی فیملی نے قطار توڑی جس پر ناراضی کا اظہار کیا اور یہی تکرار کی وجہ بنی۔
 اس واقعے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مخالف فیملی کی جانب سے عابد شیر علی پر قطار توڑنے کے الزام کی تردید کی ہے ۔ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق لیگی رہنما کی بکنگ پہلے سے موجود تھی اورانہوں نے کوئی قطار نہیں توڑی۔