اداکارہ ثانیہ  شمشاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد

 اداکارہ ثانیہ  شمشاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد

پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد کے گھرعید کے پہلے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ ثانیہ نے بیٹے کی پیدائش کی خوش خبر ی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ننھے مہمان کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ عید کے اِس مبارک دن پر اللہ پاک نے ہمیں زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ عطا کیا ہے۔ 


اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں آنے والا مہمان لڑکا ہے جب کہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

 یاد رہے کہ اداکارہ ثانیہ شمشاد کی شادی دو برس پہلے جولائی 2019 میں ہوئی تھی جب کہ رواں برس مئی میں انہوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی جلد آمد کا اعلان کیا تھا۔